
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور گردونواح میں جاری موسلا دھار بارش نے ہرطرف تباہی پھیلادی ہے۔ بارش کے باعث لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر قائم ایک مسجد کی بوسیدہ دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب لاہور وگردونواح میں جاری بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔