انتخابات سے پہلے ہی پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی ایک نشست لے اڑی

سندھ اسمبلی کےحلقہ پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار شبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب، نوٹی فکیشن جاری

شبیربجارانی کے علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیرپورکے قصبے کندھ کوٹ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کے امیدوار میرشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


شبیرعلی بجارانی نے ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض ہوکر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم بعد میں پارٹی قیادت نے انہیں منالیا تھا۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسرنے پی ایس 6 سے شبیر بجارانی کے علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا، اسی لیے ریٹرننگ آفیسر نے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
Load Next Story