یوم مئییونی سیم کا کم از کم اجرت 12 ہزار کرنے کا مطالبہ

سیاسی جماعتیں آئے روز ہڑتالیں کراکر مزدوروں کی حق تلفی کرتی ہیں، ذوالفقار تھیور


PPI May 02, 2013
سیاسی جماعتیں آئے روز ہڑتالیں کراکر مزدوروں کی حق تلفی کرتی ہیں، ذوالفقار تھیور۔ فوٹو اے ایف پی

یونین آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (یونی سیم) کی جانب سے مزدوں کے حقوق کیلیے اظہار یکجہتی کیلیے یوم مئی کے موقع پر یونین آفس سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی میں مزدوروں کیلیے اچھی اجرتوں، سہولتوں اور ماحول کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پرپاکستان میں یونائیٹڈ نیشن گلوبل کمپیکٹ (یواین جی سی)کے نمائندے ذوالفقار تھیور نے انسانی حقوق، مزدوروں کی فلاح و بہبود، انسداد بدعنوانی اور ماحول کے فروغ کیلیے یواین جی سی کے رہنما اصول اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ یو این جی سی کا بنیادی مقصد ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بلاامتیاز رنگ، نسل اور فرقہ تمام شہریوں کو پاکستان کے جھنڈے تلے ان کے حقوق کے تحفظ اور عزت نفس کو آنچ نہ آئے۔



مزدوروں کے قوانین، حقوق، بہتر اجرتوں اور سہولتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی ضروریات اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوںنے شرکا پر زور دیا کہ وہ ووٹ سپورٹ کیلیے ایسے امیدوار کا انتخاب کریںجو آئین کا پاسدار اور بدعنوانی کے خلاف ہو، انہوں نے توجہ عام انتخابات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 11مئی کے انتخابات اہم ہیں اور ووٹروں سے عقلمندی کے ساتھ امیدواروں کے چنائو کا تقاضہ کرتے ہیں کہ صوبائی اور قومی نشستوں پر ایسے لوگوں کو منتخب کیا جائے جو لااینڈ آرڈر کے نفاذ کیلیے نظام کی تبدیلی، اقتصادی نظم و ضبط، سادگی، زراعت کے فروغ کیلیے سائنسی اپروچ کی اہلیت رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی یومیہ اجرت 400 روپے سے بھی کم ہے جس میں معقول اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے کام کے ایام چھٹیوں اور خود غرض سیاستدانوں کی جانب سے ان کے ذاتی مفادات کیلیے آئے روزکی ہڑتالوں کے باعث ایک ماہ میں 21 دنوں سے بھی کم ہیں، ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ مزدوروں کی کم اب کم ماہانہ آمدنی 12 ہزار روپے کی جائے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ورکرز کی ماہانہ آمدنی 12ہزار روپے مقرر کی جائے جس کے ساتھ ان کو صحت اور اولڈ ایج بینیفٹ کی سہولتیں دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں