سام سنگ کوپہلی سہ ماہی میں5287ارب روپے کا منافع

یورپی بحران وغیریقینی صورتحال چیلنج ہے،نئی مصنوعات متعارف کراتے رہیں گے،سینئر نائب صدر


Business Reporter May 01, 2013
یورپی بحران وغیریقینی صورتحال چیلنج ہے،نئی مصنوعات متعارف کراتے رہیں گے،سینئر نائب صدر رابرٹ یوئی۔ فوٹو: فائل

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے پہلی سہ ماہی رپورٹ (مارچ 2013 ) جاری کردی جس کے مطابق کمپنی کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 52.87 ارب روپے کا منافع ہوا ہے، جو اس سے پچھلی سہ ماہی کی نسبت 6 فیصد کم ہے، خالص منافع8.78 ارب ہے جو اس سے پچھلی سہ ماہی میں 7.15 ارب تھا۔

سہ ماہی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے IT موبائل کمیونیکیشنز ڈویژن کے مطابق اسمارٹ فون کی فروخت کی بدولت منافع حاصل ہوا۔ آئی ایم ڈویژن نے پہلی سہ ماہی میں 32.85 ارب روپے منافع حاصل کیا جو اس سے پچھلی سہ ماہی سے7 فیصد زیادہ ہے، گلیکسی ایس تھری، گلیکسی نوٹ ٹو کی فروخت کی بدولت یہ منافع حاصل کیا گیا جبکہ الیکٹرانکس مصنوعات کی طلب میں اضافے کی وجہ سے دوسری سہ ماہی کیلیے اسمارٹ فون کے سخت مقابلے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔



سام سنگ کے سینئر نائب صدر رابرٹ یوئی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یورپی بحران اورغیر یقینی عالمی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے یہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہے مگر ہم نئی پرکشش مصنوعات مارکیٹ میں متعارف کراتے رہیںگے اور اپنے کسٹمرز کے اعتماد کو بحال کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |