اب انسٹاگرام کی اسٹوریز میں ساؤنڈ ٹریک بھی شامل کریں

میوزک کے اسٹیکر پر کلک کرنے کے بعد گیلری سے من پسند مختصر گانے یا میوزک منتخب کرکے پوسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے

آج سے صارفین اسٹوریز میں میوزک یا کوئی بھی ساؤنڈ ٹریک شامل کرنے کے قابل ہوجائیں گے (فوٹو: فائل)

انسٹا گرام کے صارفین اب اسٹوریز میں میوزک اور من پسند گانے بھی شامل کرسکیں گے۔

آج سے انسٹاگرام کے صارفین اپنی اسٹوریز میں گیلری سے منتخب کرکے گانے ، میوزک یا کوئی سا بھی ساؤنڈ ٹریک شامل کرنے کے قابل ہوجائیں گے، صارفین اپنی اسٹوری پوسٹ میں ساؤنڈ ٹریک شامل کرنے کے لیے اسٹیکر مینو کا انتخاب کریں گے جہاں سے ایموجی، گف، ڈیٹ اسٹیمپ وغیرہ شامل کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے بھی ''خاموش'' کا بٹن متعارف کرادیا




میوزک کے اسٹیکر پر کلک کرنے کے بعد گیلری سے من پسند مختصر گانے یا کوئی بھی میوزک منتخب کرکے پوسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ابتدائی طور پر آج سے یہ فیچر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس ، جرمنی، امریکا اور یورپ کے دیگر ممالک میں قابل استعمال ہوگا اور اگلے مرحلے میں اسے دنیا بھر کے صارفین تک پھیلا دیا جائے گا۔
Load Next Story