ڈیفنس شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق بیوی اور 3بچے سپرد خاک

بنگلے سے تمام شواہد اکھٹا کر کے فارنسک لیب بھجوا دیے گئے ہیں،ایس ایس پی ساؤتھ کی صحافیوں سے بات چیت

ہلاک ہونے والے خاندان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس سلطان مسجد قبرستان میں ادا کی گئی جہاں مشتعل مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک دیا۔

لاہور:
ڈیفنس میں شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق بیوی اور3 بچوں کو سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مشتعل لواحقین نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز4کمرشل اسٹریٹ نمبر3یثرب امام بارگاہ کے قریب بنگلہ نمبر83/1میں منگل کی صبح فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سانگھڑ شوگر مل کے چیف فنانشل آفیسر40سالہ محمد جواد درانی اس کی اہلیہ37سالہ وجیہہ درانی ، 2 بیٹوں ایک سالہ حارث درانی ، 13سالہ زیان درانی اور بیٹی10سالہ زینی درانی کو سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ڈیفنس فیز 4 کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔




ہلاک ہونے والے خاندان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس سلطان مسجد قبرستان میں ادا کی گئی جہاں مشتعل مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک دیا، واضح رہے محمد جواد درانی نے اہلیہ اور تینوں بچوں کی کنپٹی پر گولیاں مار کر خودکشی کر لی تھی،ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے فارنسک ڈویژن کی کرائم سین یونٹ کے ساتھ ساتھ گزری انویسٹی گیشن پولیس نے باریک بینی سے مذکورہ بنگلے سے تمام شواہد اکھٹے کر کے فارنسک لیب بھجوا دیے ہیں جیسے ہی لیب سے کوئی نتیجہ سامنے آئے گا تو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔
Load Next Story