شاہ رخ خان کی تایازاد بہن الیکشن لڑنے سے دست بردار
نور جہاں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہوئیں
بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی تایا زاد بہن نور جہاں انتخابات میں حصہ لینے سے دست بردار ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی کے 77 پشاور سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی تایا زاد بہن نور جہاں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوارکے حق میں دست بردارہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: متعصب بھارتیوں کا شاہ رخ خان کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ
شاہ رخ خان کی کزن کے الیکشن میں حصہ لینے کی خبر پر جہاں پاکستان میں انہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی وہیں یہ خبر بھارت میں بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور پاکستان مخالف متعصب بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے خلاف نیا محاذ کھولتے ہوئے انہیں بھی پاکستان جاکر الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔
پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ شاہ ولی قتال میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا آبائی گھر واقع ہے جہاں آج بھی ان کے رشتہ دار رہائش پذیر ہیں۔ ان کی کزن نورجہاں کئی بار شاہ رخ سے ملنے بھارت جاچکی ہیں اور اب انہوں نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔