شرجیل میمن سرکاری مشینری استعمال کر رہے ہیں شہاب شاہ

انکی انتخابی مہم پولیس چلارہی ہے،حلقے میں فوج تعینات کی جائے،پریس کانفرنس


Numainda Express May 02, 2013
شہاب الدین شاہ نے الزام عائد کیا کہ پی پی امیدوار شرجیل انعام میمن الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔

پی ایس 50 حیدرآبادسے10جماعتی اتحادکے متفقہ امیدوار اور فنکشنل لیگ کے صوبائی رہنما شہاب الدین شاہ نے سپریم کورٹ، چیف آف آرمی اسٹاف اور الیکشن کمیشن سے اپنے حلقے کے ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فقیر محمد اقبال پہنور،چوہدری نظام الدین، حاجی نیاز، رفیق مگسی، زیب النسا ملاح و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی امیدوار شرجیل انعام میمن الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم کے لیے نہ صرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، بلکہ کئی پولیس افسران بھی ان کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ الیکشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت صوبائی امیدوار اپنی انتخابی مہم پر دس لاکھ روپے خرچ کرسکتا ہے لیکن پی پی کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر اب تک اپنی انتخابی مہم میں ایک کڑور روپے خرچ کرچکے ہیں جب کہ انھوں نے سپریم کورٹ کے ایک اور فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے انتخابی پوسٹر میں صدر آصف زرداری کی تصویر بھی لگائی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حلقے سے واپس آتے ہوئے مخالف امیدوار شرجیل میمن اور ان کے ساتھیوں نے انھیں زبردستی روکنے کی کوشش کی، جس کا الیکشن کمیشن نوٹس لے اور شرجیل میمن کے خلاف کارروائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |