نامعلوم ملزمان کا پی ٹی آئی امیدوار پر حملہ موٹر سائیکل جلادی

تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئے


ویب ڈیسک June 30, 2018
پی ایس 81 سے تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خٹک حملے میں زخمی ہوگئے (فوٹو: اسکرین گریب)

پی ایس 81 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جام شورو سندھ کے انتخابی ضلع پی ایس 81 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خٹک پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔

ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ سائٹ تھانہ کوٹری کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں