بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے راجو خانانی میں شٹر بند ہڑتال
مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلاکر سڑکیں بلاک کردیں، ٹریفک معطل، 20 گھنٹے بجلی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی
ISLAMABAD:
بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے، راجوخانانی میں شٹر بند ہڑتال مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا، ٹریفک معطل۔
عوام نے غیر قانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تلہار تحصیل کے شہر راجو خانانی میں روزانہ 20 گھنٹے تک علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھرکردیا۔
تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً لوگوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔ حیسکو کے خلاف راجو خانانی شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ سیکڑوں لوگوں نے تلہار ماتلی روڈ پرٹائر جلاکر آگ لگادی جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
اس موقعے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بشر کمار، محمد حسن جعفری، میر عاشق حسین ٹالپر اور دیگر نے کہاکہ حیسکو سب ڈویژن تلہار کی نااہلی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
عوام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، مظاہرین نے حیسکوکے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ راجو خانانی سمیت تلہار تحصیل سے غیر علانیہ اور غیر قانونی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، مظاہرین نے حیسکو کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے حیسکو آفس تلہار کے سامنے روزانہ 8 گھنٹے تک بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔