پی پی نے بینظیر کے قاتلوں کو حکومت میں شامل کیا شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی نے5سال تک ملک کو بیدردی سے لوٹا،اداروں کو تباہ کیا،جلسوں سے خطاب


Nama Nigar May 02, 2013
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی اب شہید ذوالفقار علی بھٹو والی نظریاتی پارٹی نہیں رہی، اب یہ پارٹی زرداری لیگ بن گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کی حکومت5 سال میں شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی،بے نظیر بھٹو نے خود اپنی تحریر میں لکھا تھا کہ اگر مجھ کچھ ہوا تو 4 افراد کو شامل تفتیش کرنا لیکن آصف زرداری نے ان کو اپنی حکومت میں شامل کر کے بڑی بڑی وزارتیں دیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین اورحلقہ این اے228کے امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی نے کنری اور گاؤڈ بڈھو کپری میں جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقعے پر جام دوست گروپ کے سربراہ محمد جام میمن اور دس جماعتی اتحاد کے حمایت یافتہ پی ایس 68کے آزاد امیدوار ڈاکٹر دوست محمد میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔



انھوں نے کہا کہ پی پی اب شہید ذوالفقار علی بھٹو والی نظریاتی پارٹی نہیں رہی، اب یہ پارٹی زرداری لیگ بن گئی ہے، 5 سال تک انھوں نے ملک کو بیدردی سے لوٹا اور تمام اداروں کو تباہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک نئے پاکستان کا تصور لے کر نکلے ہیں ہم غربت،ناانصافی، بے روزگاری اور جہالت سے پاک پاکستان چاہتے ہیں۔

ہم سندھ اور پنجاب کا رشتہ مضبوط کرنے آئے ہیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ پہلے عمران خان بیٹ سے چھکے مارتا تھااب بیٹ سے کرپٹ سیاستدانوں کو اسمبلیوں سے بھگائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں