کرپشن کی روک تھام آئی سی سی نے ایپ متعارف کرا دی
پلیئرزکسی بھی قسم کی منفی سرگرمی کے بارے میں رپورٹ کرسکیں گے
کرپشن کی روک تھام کیلیے آئی سی سی نے ایپ متعارف کرا دی،کرکٹرز، آفیشلز اور معاون اسٹاف فوری معلومات حاصل کرسکیں گے،ایپ ڈوپنگ قوانین سے آگاہی کیلیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں کرپشن کی روک تھام کیلیے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کچھ عرصے قبل کیا گیا تھا،رواں سال نیوزی لینڈ میں انڈر19ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اس کا آزمائشی طور پر استعمال بھی کیا،اب باقاعدہ لانچنگ کردی گئی ہے،ایپ میں کرپشن کے حوالے سے ایسی تمام تر معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل میچز کے دوران کسی بھی کھلاڑی، آفیشل یا معاون اسٹاف کو ضرورت پڑ سکتی ہے،آنے والے چند ماہ میں اسے مزید بہتر بناتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر سمیت مختلف فیچرز کا اضافہ کردیا جائے گا۔
آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق کرکٹرز کو کرپشن سے محفوظ رکھنے کیلیے بنیادی معلومات کے ساتھ انھیں اینٹی ڈوپنگ قوانین کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ہے۔ایپ کے ذریعے نہ صرف کھلاڑیوں میں شعور اجاگر ہوگا بلکہ وہ کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی کے بارے میں رپورٹ بھی کرسکیں گے۔اس حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ ہم کھیل کو کرپشن اور ڈوپنگ سے پاک رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں، کرکٹرز اور آفیشلز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے والی ایپ اس ضمن میں اہم کردار ادا کرے گی۔اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہاکہ کھلاڑیوں کوآگاہی دیتے ہوئے بچائوکیلیے تیار کرنے اور ان کی طرف سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر تفتیش کرنے سمیت مختلف معاملات میں ایپ بڑی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔