سیف اللہ دھاریجو پیپلز پارٹی چھوڑ کر ایم ایم اے میں شامل

جام سیف اللہ دھاریجو پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں


INP June 30, 2018
جام سیف اللہ دھاریجو پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کو ایک اور دھچکا سابق صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھاریجونے ٹکٹ نہ ملنے پر ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرلی۔

سیف اللہ دھاریجو پی ایس 21گھوٹکی سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔ جمعے کو سابق صوبائی وزیرجام سیف اللہ دھاریجو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں اور جے یوآئی میں شمولیت اختیارکرلی۔

جام سیف اللہ دھاریجو پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں، ایم ایم اے کے صوبائی صدراورجمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد سومرو کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس جام سیف اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سے علیحدگی باقاعدہ طور پراعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں