سیف اللہ دھاریجو پیپلز پارٹی چھوڑ کر ایم ایم اے میں شامل
جام سیف اللہ دھاریجو پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں
پیپلزپارٹی کو ایک اور دھچکا سابق صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھاریجونے ٹکٹ نہ ملنے پر ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرلی۔
سیف اللہ دھاریجو پی ایس 21گھوٹکی سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔ جمعے کو سابق صوبائی وزیرجام سیف اللہ دھاریجو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں اور جے یوآئی میں شمولیت اختیارکرلی۔
جام سیف اللہ دھاریجو پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں، ایم ایم اے کے صوبائی صدراورجمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد سومرو کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس جام سیف اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سے علیحدگی باقاعدہ طور پراعلان کیا۔