بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا

سربجیت سنگھ کو گزشتہ جمعے کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شدید زخمی حالت میں...


ویب ڈیسک May 02, 2013
سربجیت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جائے گا جس کے بعد اسے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ نے کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔

سربجیت سنگھ کو گزشتہ جمعے کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شدید زخمی حالت میں لاہور کے جناح اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا تھا تاہم کئی روز سے تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد بھارتی جاسوس جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ سربجیت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا جائے گا جس کے بعد اسے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سربجیت سنگھ کو 16 سال قبل لاہور اور فیصل آباد میں دھماکوں کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، دھماکے میں 14 پاکستانی شہید ہوگئے تھے، سربجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان آکر اس کی معافی کے لئے کئی مرتبہ رحم کی اپیل بھی کرچکے تھے تاہم حکومت پاکستان نے رحم کی تمام اپیلیں مسترد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں