طالبان سے مذاکرات افغانستان کا پاکستان اور سعودی عرب سے رابطے تیز

افغان حکومت آئندہ سال امریکی افواج کے انخلا سے قبل انتظامی ڈھانچے کی تشکیل


August 12, 2012
افغان امن کونسل کے سربراہ عید کے بعد اپنے دورہ پاکستان میں حکومتی عہدیداروں سمیت جمعیت علمائے اسلام کے دونوں دھڑوں اور جماعت اسلامی کی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو رائٹرز

افغان حکومت نے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں امن اور طالبان سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت آئندہ سال امریکی افواج کے انخلا سے قبل انتظامی ڈھانچے کی تشکیل ، مفاہمتی عمل میں تیزی اور ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کی حوالگی کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون حاصل کریگی ۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ افغان صدر حامد کرزئی اور امن کونسل کے سربراہ صلاح الدین ربانی14اور 15اگست کو سعودی عرب میں مسلم یکجہتی کانفرنس کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں مفاہمتی عمل میں پیشرفت اور پاکستان کا کردار زیربحث آئے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان امن کونسل کے سربراہ عید کے بعد اپنے دورہ پاکستان میں حکومتی عہدیداروں سمیت جمعیت علمائے اسلام کے دونوں دھڑوں اور جماعت اسلامی کی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں