چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا نے جارج بیلی کو نائب کپتان بنا دیا
نوجوان فاسٹ بولر ناتھن کولٹیر نیل ٹیم میں شامل، مارش کی ایک برس بعد واپسی
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹوئنٹی 20 کپتان جارج بیلی کو مائیکل کلارک کا ڈپٹی بنادیا گیا جبکہ نوجوان فاسٹ بولر ناتھن کولٹیر نیل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نائب کپتان شین واٹسن نے یہ ذمہ داری چھوڑ دی مگر عام پلیئر کی حیثیت سے منتخب کیے گئے ہیں، بیٹنگ آل راؤنڈر مچل مارش کی بھی ایک برس بعد واپسی ہوئی ہے، وہ ڈسپلنری خلاف ورزیوں کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے، چیف سلیکٹر جان انویریرٹی کا کہنا ہے کہ ہم جارج کی قائدانہ صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوئے۔
انھوں نے کلارک کی عدم موجودگی میں ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کی، اب ہم انھیں مزید تجربہ دینا چاہتے ہیں، اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان مائیکل کلارک، جارج بیلی، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، فل ہیوز، ایڈم ووگس، مچل مارش، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جیمز فالکنیر، مچل جونسن ، مچل اسٹارک، کلنٹ میک کے، ناتھن کولٹیر نیل اور زیویئر ڈوہرٹی شامل ہیں۔