عمران خان کی غیرسیاسی اہلیہ سیاسی ہوگئیں روٹھی خواتین کارکنوں کو منالیا

بشریٰ بی بی بہت اچھی ہیں ان کابیان بہت پیاراتھا جسے سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے، خواتین کارکن


ویب ڈیسک June 30, 2018
اللہ نے بشریٰ بی بی کو بہت خوبصورت زبان اورلہجہ عطا کیا ہے ، خواتین کارکن فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی غیر سیاسی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی سیاسی ہوگئیں انہوں نے پی ٹی آئی کی ناراض اور روٹھی ہوئی خواتین کو منالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی روٹھی ہوئی اور ناراض خواتین کو نہ صرف منالیا بلکہ تمام خواتین کو اپنا گرویدہ کرلیا، زمان پارک میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ناراض خواتین کارکنان نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا اللہ نے بشریٰ بی بی کو بہت خوبصورت زبان اورلہجہ عطا کیا ہے، جس سے انہوں نے ہمارے ساتھ بات کی۔ بشریٰ بی بی بہت اچھی ہیں ان کابیان بہت پیاراتھا جسے سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

بشریٰ بی بی سے ملنے کے بعد خواتین رہنماؤں نے تمام اختلافات بھلادئیے اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا عزم کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام خواتین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹس نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی مشتعل خواتین کارکنان لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سراپا احتجاج تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں