میچ کے دوران فٹبالر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا

مصر کے مقامی فٹبالر محمد فاروق دوران میچ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے


ویب ڈیسک June 30, 2018
مصر کے مقامی فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ فوٹو : العربیہ

مصر میں ایک فٹ بال میچ کے دوران مقامی فٹ بالر حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اچانک اسٹیڈیم میں گر کر انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران نوجوان فٹ بالر محمد فاروق بنزیما کو اچانک سینے میں درد ہوا اور وہ غش کھا کر میدان میں ہی گر گئے۔ ساتھیوں نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں معالج طبی امداد فراہم کررہے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فٹبال کھلاڑی کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔

مصر کی فٹبال فیڈریشن اور مقامی کلبس سے ابھرتے ہوئے فٹبالر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سب محمد فاروق کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ یہ ہم سب کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ محمد فاروق مصر میں بنزیما کے لقب سے شہرت رکھتے تھے اور مصری نوجوانوں میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔ وہ ڈومیسٹک فٹبال میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جانے سے جاتے تھے۔ انہیں بنزیما الجزائری نژاد فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزیما سے مشابہت کی وجہ سے دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |