پیپلز پارٹی کے انتخابی امیدواروں کا کارنر میٹنگز کا انعقاد
عبدالقادر پٹیل ، راشد ربانی،عزیز میمن،سہیل عابدی،ثانیہ بلوچ کا مختلف علاقوں میں خطاب.
GILGIT:
شہرکے مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کے تحت کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ 11مئی عوام اور جمہوریت پسند قوتوں کی فتح کا دن ہوگا۔
ماڑی پوراور کیماڑی میں کارنر میٹنگز سے خطاب میں این اے 239 سے امیدوار قادر پٹیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اگر دوبارہ برسراقتدار آئی تو ہماری پہلی ترجیح ملک میں امن قائم کرنا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ این اے 239 کے عوام جمہوریت پسند لوگوں کو کامیاب کرائیں گے۔
این اے 250سے پیپلزپارٹی کے امیدوار راشد ربانی نے ہجرت کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ ماضی میں اس حلقے کو نظر انداز کیا گیا، برسراقتدار آئے تو کراچی میں امن قائم کرنے کے ساتھ اس کی ترقی کیلیے بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
ملیر کے حلقہ این اے251 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ عبدالرزاق نے اسٹیل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں انتخابی رابطہ مہم کے تحت مختلف برادریوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کیں ،این اے 243سے امیدوار سہیل عابدی نے خمیسو گوٹھ میں کہا کہ کراچی بھٹو کا قلعہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل صرف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں حل ہوتے ہیں اور آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی،پی ایس 108اور 109سے امیدواروں جاوید ناگوری اور ثانیہ ناز بلوچ نے کلاکوٹ اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کیا اور کہا کہ کامیابی کے بعد لیاری کے عوام کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی، این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن نے کمہارواڑہ، کھارادر اور دیگر علاقوں میں عوام سے رابطے کیے۔