دس جماعتی اتحاد ڈانو ڈولجماعت اسلامی اور جے یو آئی مدمقابل آگئے
ن لیگ ،جے یو پی سے ایڈجسٹمنٹ،جمعیت اشاعت التوحید نے محمد لئیق کی حمایت کردی
دس جماعتی اتحاد میں اختلافات کے بعد جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) نے ضلع غربی میں ایک دوسرے کے مدمقابل اپنے امیدوار کھڑے کردیے۔
امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحق خان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 239 پر جماعت اسلامی کے امیدواراخترمحمد محسود پی ایس89 پر مسلم لیگ شیر بنگال کے علاؤالدین مشترکہ امیدوارہوں گے جبکہ این اے 241 اور پی ایس93پر ن لیگ،جے یو پی جمعیت اشاعت توحید اورمسلم لیگ شیربنگال نے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد لئیق خان اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں پی ایس 93 سے عبدالرزاق، اورپی ایس 94 سے مختاربن حامد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ ملک زادہ عرف گلاب جو پی ایس 93سے آزاد امیدوار تھے غیر مشروط پرجماعت اسلامی میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے عبدالرزاق کے حق میں دستبردارہوگئے ہیں،این اے 242 اور پی ایس95پر مسلم لیگ ن اورجماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوارانتخابی میدان میں ہونگے،پی ایس 92 پر جے یوپی کے امیدوار مولانا رجب علی نعیمی اور این اے240 سے عطا اللہ شاہ مشترکہ امیدوارہوں گے۔
محمد اسحق خان نے کہا کہ کراچی کا ضلع غربی انتہائی حساس ضلع ہے، ضلع غربی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیکر فوج تعینات کی جائے تاکہ شفاف اورپرامن انتخابی عمل کو ممکن بنایاجاسکے،انھوں نے کہا کہ حکومت فوج کواسٹینڈ بائی پر رکھنے کے بجائے تعینات کرے تاکہ حالات کوخراب ہونے سے بچایا جائے۔