کارکنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتاآفاق احمد
لانڈھی جانے سے روکا گیا، پولیس اور رینجرز کیخلاف عدالت جاؤنگا،جلسے سے خطاب
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے این اے 255میں داؤد چورنگی کے قریب انتخابی دفتر کا افتتاح کرکے مہم کا آغازکردیا ۔
تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں ایک بار پھر لانڈھی میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد آفاق احمد نے کارکنان کے ساتھ داؤد چورنگی پر دھرنا دیا اور پہلے انتخابی جلسے سے خطاب بھی کیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بدھ کو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقے این اے 255 لانڈھی داؤد چورنگی پہنچے۔
جس کے بعد انھوں نے اہلسنت و الجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد آفاق احمد نے کارکنان کے ہمراہ شیر پاؤ قبرستان میں شہدا کے قبروں پر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد انھوں نے لانڈھی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انھیں ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے روک دیا، انتخابی جلسے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کہا کہ اس شہر کے لوگ میرے اور میں ان کا ہوں اور میں ان کے درمیان ہی رہونگا، میرے گھر کو ہی میرے لیے نو گوایریا بنادیاگیا ہے، انھوں نے کہا کہ آفاق آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے اور کل بھی رہے گا۔
آفاق احمد آخری سانس تک دہشت گردوں کے خلاف لڑے گا،مہاجر قومی موومنٹ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین آفاق احمد نے داؤد چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی محاذ آرائی کے بجائے اپنے آئینی و قانونی حق کے مطابق اپنے حلقہ انتخاب میں جارہا تھا ،ہم کل دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے اور پولیس و رینجرز حکام کو جواب دینا ہوگا کہ جب عدالتی احکامات موجود تھے تو پھر کس کے حکم پر روکا جارہا ہے، میں کسی صورت کارکنان کو نہیں چھوڑ سکتا ،پولیس ،رینجرز اور سندھ حکومت کے خلاف کورٹ جائیں گے، سیکیورٹی اداروں اور حکومت ِ سندھ کو جواب دینا ہوگا۔