زمینی حقائق سے لگتا ہے انتخابات نہیں ہونگے پیر پگارا

دوسرے وزیراعظم کے ساتھ وہی ہوگا جو پہلے والے کے ساتھ ہوا،سب ہی مہمان ہیں


Staff Reporter August 12, 2012
دوسرے وزیراعظم کے ساتھ وہی ہوگا جو پہلے والے کے ساتھ ہوا،سب ہی مہمان ہیں۔ فائل فوٹو

لاہور: فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارانے کہا ہے کہ زمینی حقائق سے لگتا ہے انتخابات نہیں ہونگے ،تاہم ہوئے تو کم و بیش موجودہ سیٹ اپ ہی دوبارہ آئے گا،اگر نہ ہوئے تو نگراں سیٹ اپ آئے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں جام مدد علی کی افطار پارٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ آج خوشی ہوئی ہے کہ پہلے میرے ساتھ جتوئی اور مہر برادران تھے مگر آج ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی بھی میرے ساتھ ہیں، میری کوشش ہے کہ تمام مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کروں ،کسی کیخلاف نہیں بلکہ ملک کی بھلائی میں سب کو ایک ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک وزیراعظم چلا گیا ، دوسرے وزیراعظم کیلیے نیا قانون نہیں آئے گا وہی ہوگا جو پہلے وزیراعظم کے ساتھ ہوا ، صرف وزیراعظم ہی نہیں ہم سب مہمان ہیں۔ پیرپگارا نے کہا کہ فنکشنل لیگ کوئی سرپرائز دینے نہیں جارہی کیونکہ سیاست نام ہی سرپرائزکا ہے، پیپلزپارٹی سے زیادہ اختلافات نہیں تاہم صدرجوکہتے ہیں اس پر مقامی قیادت عمل نہیں کرتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |