ہر بڑے آدمی کی کامیابی کا راز کتاب کا مطالعہ ہےسلطان مسعود

زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے سے ہی انسان عالم کہلاتا ہے، سید اظفر رضوی


Staff Reporter May 02, 2013
زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے سے ہی انسان عالم کہلاتا ہے، سید اظفر رضوی. فوٹو فائل

ہر بڑے آدمی کے پیچھے کامیابی کا راز کتاب کا گہرا مطالعہ ہے۔

یہ بات ورلڈ بک ڈے کے سلسلے میں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام آئیڈیل ڈگری کالج میں منعقدہ سیمینار بعنوان''میں کتاب کیوں پڑھتا ہوں'' کی صدارت کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ نے کہی، انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے طالبعلموں کو کتاب سے دور کر دیا ہے مگر جن لوگوں نے دنیا میں کامیاب ہونا ہے وہ کتاب سے تعلق برقرار رکھتے ہیں۔



قبل ازیں فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی پہچان اعلیٰ تعلیم ہے اور ہم اپنے ملک میں معیار تعلیم کوبلند کرنے کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ فورم کی جوائنٹ سیکریٹری حنا اعظم نے فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیے، معروف فکاہیہ کالم نگار محمد اسلام نے طنز و مزاح پر مبنی ایک مضمون میں کہا کہ میں کتاب کیوں پڑھتا ہوں۔

میں نیند کے حصول کیلیے خواب آور گولیاں استعمال کیا کرتا تھا لیکن ایک دانا کے مشورے کے بعد بغیر خواب آور گولیا کھائے کتاب پڑھتے پڑھتے سو جاتا ہوں، مہمان خصوصی سید اظفر رضوی نے کہا کہ اچھی کتاب ہی زندگی ہے جس طلب علم نے آگے بڑھنا ہے اسے چاہیے کہ کتابوں کا گہرا مطالعہ کرے، بڑی ڈگری سے آدمی بڑا نہیں ہوتا بلکہ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے سے انسان عالم کہلاتا ہے اور ہر میدان میں بلند مقام حاصل کرتا ہے، تقریب کے آخر میں فورم کی وائس چیئر مین روبینہ پروین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ دیگر مقررین میں ایس ایم وصی زیدی، پروفیسر بیگم تاج فرخی، عبدالکریم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں