مزدوروں کی تنخواہ20ہزار روپے ماہانہ مقررکی جائے مقررین کامطالبہ
تمام اداروں میں یونین سازی اور اجتماعی سودا کاری کا حق بحال کیا جائے، ہفتہ وار42گھنٹے اوقات کار بھی مقرر کیے جائیں.
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بدھ کو مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا۔
اس حوالے سے مزدور اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور شگاگو کے مزدوروں کی یاد میں ریلیاں نکالی گئیں،نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی کا مرکزی جلسہ لیبر اسکوئر سائٹ ایریا میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنماعثمان بلوچ، محمد رفیق بلوچ، ناصر منصور،غنی زمان اعوان، شفیق غوری، زہرا خان، ریاض عباسی اوردیگر سیاسی و مزدور تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل کو دہشت گردی کے ذریعے روکے جانے کے رحجان کے خلاف مشترکہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔
ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں نے محنت کشوں کے مسائل کو اپنے منشور میں جگہ نہ دیکر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس ملک میں جاری استحصال پر مبنی جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور یہ ساری سیاسی جماعتیں سامراجی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور انھیں محنت کشوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،جلسے میں مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ مزدوروں کی کم از کم بنیادی تنخواہ 20ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے اور تمام اداروں میں یونین سازی اور اجتماعی سودا کاری کا حق بحال کیا جائے جبکہ ہفتہ وار42گھنٹے اوقات کار مقرر کیے جائیں اور پنشن کم از کم تنخواہ کے برابر کی جائے۔
پاسبان کراچی کی جانب سے سہراب گوٹھ میں یوم مئی کے موقع پرمنعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرنے کے حکم میں مزدوروں کے تمام حقوق کا تحفظ کرلیاگیا ہے، صرف نیک نیتی سے عمل کی ضرورت ہے،مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کراچی پریس کلب پرمزدورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ65سالوں سے ریاستی ادارے محنت کشوں کا استحصال کر رہے ہیںآج محنت کشوں کے عالمی دن پر تمام محنت کش شکاگو کے شہدا کو ریلی کی شکل میں ان کی لاوزوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرکے اس بات کا عزم کر تے ہیں کہ ملک میں رائج موجودہ فرسودہ نظام کے خلاف بغاوت کرنی ہو گی۔
ریلوے محنت کش یونین (اوپن لائن) کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ،سید مظہر بخاری ،لطیف مغل اور دیگر نے کی،ان رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں محنت کش طبقے کی وجہ سے ہر شعبے میں ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں مگر مزدور طبقہ دن بدن کسمپرسی کی حالت کی طرف جارہا ہے،ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ پر ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا ۔
جس میں میرپور خاص،ٹنڈو جام، بدین، حیدرآباد، کوٹری، دادو،جنگ شاہی،مارشیلنگ یارڈ لانڈھی،ڈرگ روڈ،کراچی کینٹ،کراچی سٹی اور کیماڑی سے ہزاروں ورکرز نے شرکت کی،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے منظور احمد رضی،محمد نسیم رائو،محمدجنید اعوان،محمد اقبال تنولی، عارف مشوانی،شہزاد رانا،بازمحمد اور دیگر نے شکاگو کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،انھوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی ایما پر غریب عوام کے واحد سستے اور محفوظ ذریعہ سفر''پاکستان ریلوے'' کو تباہ کیاجا رہا ہے اور ایک منظم منصوبے کے تحت اسے ناکام ظاہر کرکے مکمل نجکاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔