اے این پی کی انتخابی مہمکارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری

انتہا پسندی کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،کارنر میٹنگز سے رہنماؤں کا خطاب.


Staff Reporter May 02, 2013
انتہا پسندی کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،کارنر میٹنگز سے رہنماؤں کا خطاب. فوٹو: فائل

کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے تحت کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے،پی ایس 92 سے اے این پی کے امیدوار خورشید انقلابی نے مالاکنڈ چوک ڈی بلاک شیر شاہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن کے قیام،جمہوریت کی مضبوطی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

گلشن سکندر آباد میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی این اے 239 کے امیدوار سرفراز جدون اور پی ایس89 کے امیدوار سلیم جدون نے کہا کہ جو قوتیں ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔



ان کیخلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر گل مالک ،فہد وہاب ،زاہد خان امازئی ،صفت خان امازئی،سعید اختر آفریدی اور ماما اسرار لالہ نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،سماجی تنظیم پاسبا ن نے عوامی نیشنل پارٹی این اے 254 کے امیدوار صادق زمان اور پی ایس 125 کے امیدوار شمشیر بونیری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں