قومی اسمبلی کے حلقہ NA249 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS111 PS110 کا تفصیلی جائزہ
حلقہ کی آبادی 491030 | رجسٹرڈ ووٹرز 304528 | مرد ووٹرز 172128 | خواتین ووٹرز 132400 |
حلقے میں شامل علاقے:
لیاری کے میراں ناکہ، چاکیواڑہ، کلاکوٹ، علامہ اقبال کالونی، صدر ٹاؤن کے باوا پٹ، گھانچی پاڑہ، عثمان آباد، حسن لشکری ولیج، گارڈن ویسٹ، ملت نگر، رامسوامی، نارائن پورہ، عید گاہ، جوڑیا بازار،رنچھوڑ لائن، کھارادر اور نانک واڑہ
حلقہ کی نمایاں خصوصیات:
یہ حلقہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے( یہاں جوڑیا بازار، پان منڈی، بولٹن مارکیٹ، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، پلاسٹک مارکیٹ، میڈیسن مارکیٹ سمیت اہم مارکیٹیں اور تجارتی مراکز واقع ہیں)، سٹی کورٹ، نیومیمن مسجد،KMC بلڈنگ، ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی
امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
ڈاکٹرمحمد فاروق ستار(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، عبدالعزیز میمن(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، محمد اویس صدیقی (جمعیت علماء پاکستان ٭چابی)، ملک مطلوب علی اعوان(سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، ساجد علی شاہ، سید ارشاد علی، شبیر احمد قائم خانی، محبوب آفتاب خان، محمد آصف صدیقی اور نعیم الدین شامل ہیں۔
حلقہ کے نمایاں مسائل:
اس حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ مارکیٹوں میں تاجروں سے جبری بھتہ وصولی ہے، جسکی وجہ سے تاجر اپنا کاروبارختم کرنے پر مجبور ہیں، مارکیٹوں میں تجاوزات کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہتا ہے، اولڈسٹی ایریا میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، سرکاری اسکولوں کی خستہ حالت، پینے کے پانی کی قلت،پارکس اور گراؤنڈز کا نہ ہونا، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل
انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟
کامیاب امیدوار
ڈاکٹر محمد فاروق ستار (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام
عبدالحبیب میمن (متحدہ مجلس عمل)
صوبائی حلقہ پی ایس110کے بارے میں معلومات
خواتین ووٹرز 63586 | مرد ووٹرز 79543 | رجسٹرڈ ووٹرز 143129 |
حلقے میں شامل علاقے:
صدر ٹاؤن کے بابا پٹ، گھانچی پاڑہ، ملت نگر، رامسوامی، نارائن پورہ، عید گاہ، جوڑیا بازار، کھارادر، علامہ اقبال کالونی، نانک واڑہ
حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
محمددلاور(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، یوسف ناز(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،عبدالرزاق سنگھانی(جمعیت علماء پاکستان٭چابی)، ملک مطلوب علی اعوان (سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، انور شاہ، حسن علی، شہزاد علی گذدر، عامر نواز، غلام حبیب خان، فہیم علی، محمد حنیف، محمد علی گھانچی، محمد فاروق گھانچی، کامران خان، مسز سیف علی خان، محمد مبین قادری اور دیگر شامل ہیں۔
انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
محمد شعیب (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
حبیب جان (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)
صوبائی حلقہ پی ایس111کے بارے میں معلومات
خواتین ووٹرز 68814 | مرد ووٹرز 92585 | رجسٹرڈ ووٹرز 161399 |
حلقے میں شامل علاقے:
صدر ٹاؤن کے عثمان آباد، حسن لشکری گوٹھ، گارڈن ویسٹ، ملت نگر، رامسوامی، نارائن پورہ، لیاری ٹاؤن کے میراں ناکہ، چاکیواڑہ، کلاکوٹ اور علامہ اقبال کالونی
حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق:
محمد کامران(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، عدنان بلوچ(پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)،ایچ ایم حنیف (جماعت اسلامی٭ترازو)، اختر حسین (پیپلزپارٹی شہید بھٹو٭مکا)، ہدایت اللہ، داد رحیم بلوچ، درمحمد، عبداللہ،محمد شرجیل گوپلانی، محمد عرفان خان غوری اور نعیم الدین شامل ہیں۔
انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
محمد طاہر قریشی (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
محبت خان نیازی (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)