پرامن انتخابات کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں گے صدرزرداری

امیدواروں کے تحفظ اورپرامن انتخابات کیلیے جامع سیکیورٹی پلان بنایاجائے،گورنرسندھ سے گفتگو


Staff Reporter May 02, 2013
امیدواروں کے تحفظ اورپرامن انتخابات کیلیے جامع سیکیورٹی پلان بنایاجائے،گورنرسندھ سے گفتگو فوٹو: فائل

KARACHI: صدرزرداری نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے۔

پرامن انتخابات کے انعقاد کیلیے تمام اقدامات بروئے کارلائے جائیں گے اوراس حوالے سے تمام سیکیورٹی اورمتعلقہ اداروں کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انھوں نے بدھ کوصدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں گورنرعشرت العباد سے گفتگوکی۔ملاقات میں مجموعی صورتحال اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔



گورنرسندھ نے صدرمملکت کوکراچی سمیت صوبے بھرمیں امن وامان اورپرامن انتخابات کے انعقاد کیلیے کیے جانے والے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔صدرنے کہاکہ حکومت قیام امن کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔صدرنے ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کیلیے مزید مربوط اقدامات کیے جائیں جبکہ تمام انتخابی امیدواروں کی حفاظت اور پرامن انتخابات کے انعقادکیلیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیاجائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔