مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کا نشان الاٹ

کاغذات واپس لینے آیا تو تاخیر ہوگئی، وکیل تنویر ضیا بٹ


خبر ایجنسی July 01, 2018
کاغذات واپس لینے آیا تو تاخیر ہوگئی، وکیل تنویر ضیا بٹ۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کانشان الاٹ کر دیا گیا کیوں کہ ان کے وکیل کاغذات نامزدگی واپس نہ لے سکے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تنویر ضیا بٹ نے کہا کہ کاغذات واپس لینے آیا تو تاخیر ہوگئی، مریم نواز 127سے الیکشن لڑیں گی اور 125سے انھوں نے دستبردار ہونا ہے۔

الیکشن کمیشن آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ جب تک مریم نواز خود دستخط نہیں کریں گی اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے، البتہ مریم نواز انتخابات سے 4روز قبل رٹائرمنٹ لے سکتی ہیں، ہم الیکشن سے رٹائرمنٹ لے لیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔