سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوار کو دل کا دورہ

ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور فوری طور پر انھیں دل کا دورہ پڑا۔


خبر ایجنسی July 01, 2018
ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور فوری طور پر انھیں دل کا دورہ پڑا۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوار کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد امیدوار کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35 سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا، ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور فوری طور پر انھیں دل کا دورہ پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔