گلگت بلتستان میں ہر قسم کی چٹانیں اور قیمتی پتھر ہیں ڈائریکٹر مائنز

آئرن اورکاپرکی فزیبلٹی اسٹڈی کا پی سی ون منظور،میوزیم میں معدنیات کے تمام نمونے رکھیں گے، انور علی

آئرن اورکاپرکی فزیبلٹی اسٹڈی کا پی سی ون منظور،میوزیم میں معدنیات کے تمام نمونے رکھیں گے، انور علی۔ فوٹو:فائل

ڈائریکٹر مائنز اور منرل انور علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام اقسام کی چٹانیں اور قیمتی پتھرپائے جاتے ہیں۔

ڈائریکٹر مائنز اور منرل انور علی نے بتایا کہ جیم سٹون کٹنگ پالشنگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ 80 سے زائد افراد ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں،جیم اسٹون کٹنگ اینڈ پالشنگ ٹریننگ کا پروجیکٹ بلتستان ڈویژن میں لگا رہے ہیں۔


انور علی نے بتایا کہ معدنیات کے سروے کیلئے ایک پراجیکٹ بناکر پلاننگ ڈویژن اسلام آباد بھجوایا گیا ہے۔ سروے پراجیکٹ میں980 ملین روپے کے اخراجات آئیں گے ۔چلاس زیروپوائنٹ چیک پوسٹ پر 6 گارڈ ڈیوٹی پرمعمورہیںجبکہ سوست اوپھنڈرر ٹیرو کے مقامات پر چیک پوسٹ قائم ہیں۔

ڈائریکٹر مائنز نے بتایا کہ آئرن اور کاپر کی فزیبلٹی اسٹڈی کا پی سی ون اوراے ڈی پی منظورہوچکا ہے۔عجائب گھر میں گلگت بلتستان کے تمام معدنیات کے نمونوں کو رکھا جائیگا تاکہ سرمایہ کاروں کو معدنیات کی مائننگ اور لیز کے حوالے سے آگاہی دی جاسکے اس خطے میں تمام اقسام کی چٹانیں اور قیمتی پتھرپائے جاتے ہیں۔ 500 ملین روپے کے قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ ہو رہی ہے 32 کمپنیوں کو لیز پردی گئی ہے۔

 
Load Next Story