انسانی اسمگلنگ کی روک تھام امریکا نے واچ لسٹ سے نکال دیا

بہتری کے بعد ’’ٹائیر ٹو‘‘ ملکوں میں شامل؛ پاکستان نے ٹھوس اقدامات کیے، امریکی محکمہ خارجہ

بہتری کے بعد ’’ٹائیر ٹو‘‘ ملکوں میں شامل؛ پاکستان نے ٹھوس اقدامات کیے، امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو:فائل

امریکا نے پاکستان کا نام انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے نگرانی کی فہرست سے نکال کر ان ممالک کی فہرست میں شامل کردیا جنھوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قابل ذکراقدامات کیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ حکومت پاکستان انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلیے کم سے کم متعین شدہ میعار پر پورا نہیں اتری تاہم وہ اس ضمن میں اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اس حوالے سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیاجس کی بناپرپاکستان کادرجہ بہتر کردیاگیااوراس کااندراج ''ٹائیرٹو'' نامی فہرست میں کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیکل آرپومپیو نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں جدید غلامی کی کوئی جگہ موجودنہیں اورمیں اس بات کویقینی بناؤں گاکہ سفارتی تعلقات اور اس ضمن میں اٹھائے گئے۔
Load Next Story