ایمباپے ناک آؤٹ میں ایک سے زائد گول بنانے والے چھٹے کم عمر فٹبالر بنے

پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرنچ اسٹرائیکر کیلان ایمباپے نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔


Sports Desk July 01, 2018
پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرنچ اسٹرائیکر کیلان ایمباپے نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے کیلان ایمباپے ناک آؤٹ مرحلے پر ایک سے زائد گول کرنے والے چھٹے کم عمر فٹبالر بن گئے۔

ارجنٹائن کیخلاف فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرنچ اسٹرائیکر کیلان ایمباپے نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، وہ ناک آؤٹ مرحلے پر ایک سے زائد گول کرنے والے چھٹے کم عمر فٹبالر بنے۔

اس فہرست میں سابق برازیلین اسٹار پیلے 6 گول بناکر نمایاں رہے، جرمنی کے ایڈمنڈ کونین 4، میکسیکو کے مینوئل روسس 2، برازیل سے ہی جوز الٹیفینی 2 اور سابق انگلش اسٹار مائیکل اوون 2 گول بناکر نمایاں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں