کارانداز کاروباری خواتین کو 640 کروڑ کی گرانٹ دے گا

650سے زائد کاروباری خواتین نے 2017کے چیلنج کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

650سے زائد کاروباری خواتین نے 2017کے چیلنج کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ فوٹو: فائل

برطانوی ادارے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے مالی تعاون سے کارانداز پاکستان ویمن انٹررپرینیورشپ چیلنج2017 میں15 کامیاب خواتین کو ان کے کاروباری منصوبوں کے لیے6 کروڑ40 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا۔

کارانداز پاکستان کے مذکورہ15 کامیاب خواتین کے ساتھ معاہدے پر باقاعدہ دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی ) کے مالی تعاون سے منعقدہ چیلنج خواتین کے زیرا نتظام آپریشنل بزنس پروجیکٹس کو تکنیکی معاونت اورکارانداز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حصول کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے تعاون مہیاکررہا ہے۔


تقریباً 650سے زائد کاروباری خواتین نے 2017کے چیلنج کے لیے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 36کوکارانداز کے اشتراک کار اداروں، انوئسٹ ٹو انوویٹ (i2i)اور نیشنل انکیوبیٹر سینٹر لاہور اور بی یو آئی ٹی ای ایم ایس، کوئٹہ کے کنسورشیم نے بزنس ڈیولپمنٹ کی تربیت فراہم کی۔

 
Load Next Story