حبکراچی پولیس کی فائرنگ لیویزاہلکارجاں بحق4زخمی

واقعہ سندھ بلوچستان سرحدپرپیش آیا،پولیس نے نہ رکنے پرفائرنگ...


Numainda Express August 12, 2012
واقعہ سندھ بلوچستان سرحدپرپیش آیا،پولیس نے نہ رکنے پرفائرنگ کی،ایس ایس پی عامرفاروقی. فائل فوٹو

KHAIRPUR: بلوچستان کے صنعتی شہرحب سے ملحقہ کراچی کی حدودمیں پولیس کی فائرنگ سے بلوچستان لیویزکااہلکارجاں بحق اور2لیویزاہلکاروں سمیت4افرادزخمی ہوگئے جبکہ کراچی پولیس3 افراد کوحراست میں لے کراپنے ہمراہ لے آئی،

اس سلسلے میں کراچی ویسٹ کے ایس ایس پی عامرفاروقی نے بتایاکہ کراچی سے حب کی جانب آنے والی پک اپ گاڑی کوروکنے کااشارہ کیاگیاتاہم گاڑی میں سوارافراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتاربڑھادی،تعاقت پرگاڑی میں سوار افراد نے پولیس پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوئے جبکہ گاڑی سے پولیس نے 3مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،

کراچی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق اورچار زخمیوں کوسول اسپتال لایا گیا،جن میں مرنے والے کی شناخت محمدبخش زہری کے نام سے ہوئی جوبلوچستان لیویز کااہلکاربتایاجاتاہے۔مرنے والے اہلکار کی لاش اس کے لواحقین کے حوالے کردی گئی،واقعہ کراچی کی حدودمیںپیش آیا۔بتایاگیاہے کہ ہلاک ہونے والااہلکاربلوچستان کے وزیرکا گارڈتھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں