صدر وزیراعظم چیف جسٹس غیرمسلم کیوں نہیں ہوسکتا فاروق ستار

اگرغیر مسلم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق ہے تو انھیں ووٹ لینے کا بھی حق ملنا چاہیے


Numainda Express August 12, 2012
اگرغیر مسلم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق ہے تو انھیں ووٹ لینے کا بھی حق ملنا چاہیے فوٹو ایکسپریس

KARACHI: وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ومتحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ ہمیں اس بات کاجواب چاہیے کہ پاکستان کاایک غیرمسلم صدر،وزیراعظم یا چیف جسٹس کیوں نہیں ہوسکتا، غیرمسلم بھائیوںکایہ مطالبہ غلط نہیں اورنہ ہی یہ مطالبہ پاکستان کے خلاف سازش کاعندیہ دیتاہے۔

یہ بات انھوں نے الحمراہال میں منعقدہ پاکستان منارٹیزموومنٹ کی جانب سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان منارٹیز موومنٹ کے چئیرمین سلیم گیبری ایل ودیگر غیرمسلم رہنمائوں نے ڈاکٹرفاروق ستارکوالطاف حسین کے لیے ایمبسیڈر آف منارٹیزکاایوارڈ بھی دیا۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین اورایم کیو ایم تمام غیرمسلم پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبے کے لیے باقاعدہ عملی جدوجہدکرتی ہے اورتمام حکومتی و اپوزیشن کی جماعتوں سے کہیں گے وہ آئین پاکستان اوردستورپاکستان میں انہیں برابرکاپاکستانی کادرجہ دینے کیلیے آئینی ترامیم پیش کریں۔

انھوں نے کہاکہ میں صدرو وزیراعظم،نواز شریف،شہبازشریف،اسفندیارولی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے کہتاہوںکہ اگروہ دل سے یوم آزادی منارہے ہیں تواس باریوم آزادی کے موقع پریہ اعلان کریں کہ وہ آئندہ الیکشن میں جنرل سیٹوں پرنہ صرف مسلمانوں کوٹکٹ دیں بلکہ عیسائی،ہندو اورسکھ بھائی اوربہنوں کو بھی ٹکٹ دیں اورانہیں الیکشن لڑوایاجائے کیونکہ اگرغیر مسلم پاکستانیوں کوووٹ دینے کاحق ہے تو انہیں ووٹ لینے کابھی حق حاصل ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ غیر مسلم بھائیوں پرتشددکیاجارہا ہے ان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہاہے اور ہندو خاندان ملک سے نقل مکانی کررہے ہیں یہ شرمناک بات ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں