الیکشن سے قبل سندھ بھر کے 184 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

حیرت انگیز طور پر اے ایس پی پھلیلی زاہدہ پروین کا ٹرانسفر نہیں کیا گیا


ویب ڈیسک July 01, 2018
حیرت انگیز طور پر اے ایس پی پھلیلی زاہدہ پروین کا ٹرانسفر نہیں کیا گیا فوٹو:فائل

سندھ پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔

آئی جی سندھ نے الیکشن کمیشن پاکستان کے منظوری کے بعد صوبے بھر کے 184 ڈی ایس پیز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے۔ ایس ڈی پی او ٹھٹھہ اے ایس پی عبدالله لک کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس ڈی پی او کینٹ مقرر کردیا گیا۔ جب کہ کینٹ میں تعینات ڈی ایس پی امتیاز علی بلوچ کا تبادلہ کرکے ایس ڈی پی او سلطان کوٹ شکار پور مقرر کردیا گیا۔

حیدرآباد میں بھی گیارہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گیے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اے ایس پی پھلیلی زاہدہ پروین کا ٹرانسفر نہیں کیا گیا اور وہ بدستور ایس ڈی پی او پھلیلی فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ انتخابات کو مکمل شفاف اور ہر قسم کی بدعنوانی اور دھاندلی کے الزامات سے محفوظ رکھنے کے لیے نگراں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ اور تطہیر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں