اکبربگٹی قتل کیس آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم

کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم پرویز مشرف سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے، نمائندہ


ویب ڈیسک May 02, 2013
کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم پرویز مشرف سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے، نمائندہ۔ فوٹو فائل

نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی۔

کوئٹہ میں انسدادِد ہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے وکلا نے سیکیورٹی وجوہات اور انتخابی سرگرمیوں کے پیش نظر آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران کرائم برانچ کوئٹہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم پرویز مشرف سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں