پاک فوج نے ہنزہ میں التر چوٹی پر پھنسے غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

آسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر ہلاک اور برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اوربروس نورمنڈ خیریت سے ہیں


ویب ڈیسک July 01, 2018
تینوں کوہ پیما التر سر چوٹی پر انیس ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے، ترجمان پاک فوج : فوٹو : آئی ایس پی آر

پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیماؤں میں سے 2 کو بچالیا جبکہ ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہنزہ التر چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے ۔ سخت سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث آسٹرین کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیماؤں کو پاک آرمی کے جوانوں نے بچالیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پر پھنسے تین کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا ہے۔ تینوں کوہ پیما التر سر چوٹی پر انیس ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے جن میں سے آسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر ہلاک ہوگیا جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اوربروس نورمنڈ خیریت سے ہیں۔



اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹرانیس کا کہنا ہے کہ ہنزہ پاک آرمی کے ہیلی کوپٹر نے اْلتر پیک میں پھنسے دو کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے ۔ ہلاک کوہ پیما کی لاش اور دونوں برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں