الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

کئی علاقوں میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 01, 2018
صوبائی حکومت امیدواروں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے، سیکرٹری الیکشن کمیشن : فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا شکار ہے ۔ الیکشن کمیشن نے نارووال اور ملتان میں ہونے والے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے تحفظ کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خطوط ارسال کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام

خط میں لکھا گیا ہے کہ نارووال اور ملتان میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی انتخابی امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں، صوبائی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے، انتظامیہ اور پولیس صاف شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں