لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ ایک اور بچہ جاں بحق صوبے بھر میں تعداد 64 ہوگئی

پنجاب میں جنوری سےاب تک 10 ہزار 555 خسرے سےمتاثرہ مریض پنجاب کےمختلف اسپتالوں میں لائےگئے

پنجاب میں جنوری سےاب تک 10 ہزار 555 خسرے سےمتاثرہ مریض پنجاب کےمختلف اسپتالوں میں لائےگئے فوٹو:فائل

لاہور:
شہر میں پھیلی خسرہ کی وبا نے ایک اورپھول کی جان لےلی جب کہ صوبے بھرمیں اس مرض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 64 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شاد باغ کےرہائشی دانیال کوچند روز قبل علاج کےلئےاسپتال لایاگیاتھا تاہم آج وہ جاں بحق ہوگیا، لاہور میں خسرے سے ہلاکتیں 38 جبکہ پنجاب میں 64 ہوگئی ہیں جبکہ پنجاب میں جنوری سےاب تک 10 ہزار 555 خسرے سےمتاثرہ مریض پنجاب کےمختلف اسپتالوں میں لائےگئے ، محکمہ صحت کی جانب سے آج چوتھےروزبھی خسرہ سےبچاؤکی مہم جاری ہے ،جس میں لاکھوں بچوں کوخسرے کےٹیکےلگانےکےدعوے کئے جارہے ہیں لیکن ہلاکتیں رکنےکا نام ہی نہیں لے رہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story