قوم کو پتا چلناچاہیے توانائی بحران کی آڑ میں ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے چیف جسٹس

بجلی بحران کی وجہ سے صنعتیں بند اورمزدورپریشان ہیں ان حالات میں ملک کیا خاک چلے گا، چیف جسٹس

بجلی بحران کی وجہ سے صنعتیں بند اورمزدورپریشان ہیں ان حالات میں ملک کیا خاک چلے گا، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی بحران کی وجہ سے صنعتیں بند اورمزدورپریشان ہیں ان حالات میں ملک کیا خاک چلے گا، قوم کو پتا چلناچاہیے توانائی بحران کی آڑ میں ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں بجلی بحران سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کوپتہ چلنا چاہیے کہ بجلی بحران کی آڑ میں ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے، ان پرانے بجلی گھروں کی مرمت پراربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جن کو 10 سال پہلے ختم ہوجانا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران ہمارا اپنا پیدا کردہ ہے یہ مسئلہ اتنا سنگین نہیں جتنا بنا دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 6 ارب روپے سے توبجلی کا نیا پلانٹ لگایا جاسکتا ہے مسئلہ حل کیوں نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کوبجلی کی پیدواربڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا چاہییں، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثرہورہی ہے، انہوں نے بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔

Recommended Stories

Load Next Story