بتایا جائے لاپتہ افراد بازیاب کرکے پیش کیوں نہیں کیے گئے سپریم کورٹ

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اورسیکریٹری فاٹا کوبھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم، عدالت

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اورسیکریٹری فاٹا کوبھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم، عدالت فوٹو فائل

سپریم کورٹ کا کہنا ہےعدالتی حکم کا تماشا بنایا جارہا ہے، بتایا جائے کہ لاپتہ افراد بازیاب کرکے پیش کیوں نہیں کیے گئے۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں اڈیالہ جیل سےلاپتہ ہونے والے قیدیوں کےکیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نےلاپتہ افراد ابراہیم اور ہدایت شاہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا،عدالت نےچیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اورسیکریٹری فاٹا کوبھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم دیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نےعدالت کوبتایا ان افراد کے حوالےسے متعلقہ حکام کو عدالتی حکم بتا دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story