بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ چمن شاہراہ پر کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے


ویب ڈیسک May 02, 2013
کوئٹہ چمن شاہراہ پر کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے فوٹو: فائل

GENEVA: بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریفک حادثے کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے یارو کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پشین پہنچادی گئی ہیں ، جاں بحق افراد کا تعلق پشین کے علاقے سرانان مہاجر کیمپ سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں