سربجیت سنگھ کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ترجمان دفتر خارجہ

حکومت پاکستان سربجیت کی لاش بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کرنے کیلیے اقدامات میں مکمل تعاون کررہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

حکومت پاکستان سربجیت کی لاش بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کرنے کیلیے اقدامات میں مکمل تعاون کررہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

MANAMA:
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی اور ان کی لاش بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کرنے کے لیے بھی مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔


دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی، بھارتی قیدی سربجیت سنگھ 26 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی لڑائی میں زخمی ہواتھا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا، کومے میں چلے جانے پراسےعلاج کی بہترین سہولت دی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے سربجیت کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سربجیت سنگھ کی لاش بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کرنے کے لیے اقدامات میں مکمل تعاون کررہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story