پنجاب حکومت کا بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی ہلاکت پرعدالتی تحقیقات کا حکم
سربجیت سنگھ کی ہلاکت پاک بھارت تعلقات پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی، نگراں وزیر اعلیٰ
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربجیت سنگھ کی ہلاکت پاک بھارت تعلقات پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی، اس لئے اس واقعے کے حقائق جاننے کے لئے جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے ملاقات کی جس میں سربجیت سنگھ کی موت کے واقعے اور خطے پر اس کے اثرات پر بات کی گئی، اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ نے بھارتی ہائی کمشنر کو سربجیت سنگھ پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سربجیت سنگھ کےعلاج کے لیے ماہر ڈاکٹر مقرر کیے اس کے علاوہ پوسٹ مارٹم کےلیے بھی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی گئی۔
واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی وارڈ میں سربجیت سنگھ کو دو قیدیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ،بھارتی جاسوس 7 روز تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ رات جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔