لیاری گینگ نے پولنگ اسٹیشنوں پرقبضے کامنصوبہ بنالیا ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن کوخط

ملزمان پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کی حکمت عملی بنا چکے ہیں تاکہ مرضی کے مطابق انتخابی نتائج حاصل کرسکیں، فاروق ستار


ویب ڈیسک May 02, 2013
چیف الیکشن کمشنر پولنگ عملے اور ووٹرز کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں,فاروق ستار . فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے لیاری میں قائم 35 پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کا خدشہ ظاہر کرتے ہویئے چیف الیکشن کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کو لکھے گئے خط میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 اور این اے 249 لیاری میں قائم 35 حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست بھجوائی ہے، خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لیاری میں گینگ وار کے ملزمان ان پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کی حکمت عملی بنا چکے ہیں تاکہ اپنی مرضی کے مطابق انتخابی نتائج حاصل کرسکیں۔

خط میں ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم سے اپیل کی کہ وہ ان پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہونے والے پولنگ عملے اور ووٹرز کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچتے ہوئے شفاف انتخابی عمل کو ممکن بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں