ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف ہے نوازشریف
پاکستان انتہائی افسوناک صورتحال سے گزر رہا ہے اور افسوس ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،قائدمسلم لیگ(ن)
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی طرف ہے۔
لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو جان بوجھ کر ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے، ملتان میں ہمارے ایم پی اے کے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے، راجن پور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ٹکٹ واپس کرائے گئے، یہ سب خبریں میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچی کیوں کہ میں اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث سارا دن اسپتال میں ہوتا ہوں۔
نوازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی جانب کردیا گیا ہے، پاکستان انتہائی افسوناک صورتحال سے گزر رہا ہے اور افسوس ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔