دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو ٹکٹ دیکرپی ٹی آئی کونسا پاکستان بنانے جارہی ہےآفتاب شیر پاؤ

جنوبی اضلاع میں تبادلوں کا مطلب انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو نوازنا ہے،آفتاب احمد شیر پاؤ


ویب ڈیسک July 01, 2018
جنوبی اضلاع میں تبادلوں کا مطلب انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو نوازنا ہے،آفتاب احمد شیر پاؤ۔ فوٹو: فائل

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کنا ہے کہ دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو ٹکٹ دیکرپی ٹی آئی کون سا پاکستان بنانے جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہیں لیکن اُس کے باوجود کالاباغ ڈیم کا مردہ ایشو دوبارہ اٹھانے کا مطلب کیا ہے۔

آفتاب احمد شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دیگر پارٹیوں سے لوگ شامل کر کے ٹکٹ دے دیئے دیگر پارٹیوں سے امیدوار لینے والوں کا نظریہ کہاں گیا اور ایسا کرکے پاکستان تحریک انصاف کون سا پاکستان بنانے جا رہی ہے۔

چیئرمین قومی وطن پارٹی نے کہا کہ نگراں حکومت انتخابات بروقت اور شفاف کروائے جب کہ نگران حکمران ابھی تک صرف گاڑیوں کی طرف ہی متوجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اورخاص طور پرجنوبی اضلاع میں تبادلے کس بنیاد پر کئے گئے جب کہ ان خصوصی تبادلوں کا مطلب انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو نوازنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔