شہبازشریف کی جعلی آواز پر مبنی اشتہار کا نوٹس لیا جائے ترجمان شہباز شریف

پیپلز پارٹی جعلی ہتھکنڈوں سے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترجمان شہباز شریف


ویب ڈیسک May 02, 2013
جعل سازی کے مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔، ترجمان شہباز شریف فوٹو: فائل

شہباز شریف کے ترجمان نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہبازشریف کی جعلی آواز پر مبنی اشتہار کا فوری نوٹس لے کر ذمے دارں کے خلاف کارروائی کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ترجمان نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹی وی چینلز پر نشر کئے جانے والے شہباز شریف کی جعلی آواز پر مبنی اشتہار کا فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمے دار افراد کے خلاف جعل سازی کے جرم میں کارروائی کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخاب سے قبل ہی اپنی ہارکو محسوس کرتے ہوئے ایسے جعلی ہتھکنڈوں سے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ترجمان شہبازشریف نے کہا کہ اس ضمن میں جعل سازی کے مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں